(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں تاجر برادری نے محکمہئ خوراک کی جانب سے بے جا جرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران خوازہ خیلہ کے صدر راحت علی خان اور جنرل سیکرٹری داؤد شاہ نے کہاکہ محکمہ خوراک کے اہلکار بازار میں تاجروں کو بے جا تنگ کرکے ان کے ناروا سلوک سے عاجز آگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہئ خوراک کے اہلکاروں کو لگام دی جائے، بصورت دیگر وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ شکیل احمد خان نے مظا ہرین کے ساتھ مذاکرت کئے اور ان کی یقین دہانی کرانے پر احتجاج ختم اور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
