چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج کے خلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، سید ممتاز علی شاہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج نے بعض افراد کی جانب سے کالج کے خلاف بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ریاست سوات دور کی اس پرانی اور عظیم درسگاہ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ کالج سے جاری بیان کے مطابق پرنسپل سید ممتاز علی شاہ کی زیرِ صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جہانزیب کالج سوات کے تدریسی عملے نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے ہوا کہ چوں کہ جہانزیب کالج سوات ایک تاریخی اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے، جو عرصہئ دراز سے علاقے کی تعلیمی خد مت میں پیش پیش ہے لیکن چند مخصوص عناصر ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر معاملے کو غلط رنگ دے کر ادارے کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گمنام خط کا معاملہ پہلے سے زیرِ غور ہے جس کے حوالے سے ایک انکوائری پہلے سے ہوچکی ہے۔لہٰذا اس کو اس انداز میں پیش کرنا علاقے کی تعلیم دُشمنی کے مترادف ہے۔ پرنسپل نے کہا کہ کالج میں ہراسمنٹ سیل موجود ہے لیکن مذکورہ معاملہ اس فورم پر نہیں آیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار اس قسم کے معاملات میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کرے۔ بصورت دیگر ادارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Related posts

مٹہ سمبٹ، بیوی نے ساتھیوں سے مل کر شوہر کو قتل کردیا

Ba Khabar Swat

مینگورہ، دوسرے روز بھی بارش، موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

تاریخ پہ تاریخ، جنرل بس اسٹینڈ کی شہر سے منتقلی،ایک اور تاریخ دے دی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment