چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملم جبہ گٹ کنڈو، نامعلوم افراد نے 6 درخت کاٹ لیے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے حسین وادی ملم جبہ کے علاقہ گٹ کنڈوکے جنگل میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے 6 درخت کاٹ لیے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے درخت کاٹنے کے بعد درخت کے بچے ہوئے آخری حصے کو آگ لگا دی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد وسیم سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں سن کر فوری طور پر ایس ڈی ایف او کی سربراہی میں ٹیم کو مذکورہ علاقہ بھیج دیا گیا جہاں پر انہوں نے اپنی رپورٹ اور ویڈیو میں بتایا کہ ان درختوں کو کئی سال پہلے کسی نے کاٹا تھا۔ کچھ افراد اپنے مذموم مقاصد کے لیے اس حصے کو آگ لگا دی تاکہ محکمہئ جنگلات کی بدنامی ہوسکے اور محکمہئ جنگلات ان کو جنگل میں تجاوز کرنے کی اجازت دے لیکن محکمہئ جنگلات ان افراد کے جنگل دشمن عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Related posts

سوات، دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا

Ba Khabar Swat

نشاط چوک،آٹے کی قلت کے خلاف عوام کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج

Ba Khabar Swat

ملاکنڈڈویژن کی نجی تعلیمی تنظیموں کا حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment