(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں پولیس کے خلاف آنے والی دو شکایات موقع پر حل کردی گئیں جب کہ دیگر 7شکایات کے حل کے لئے تاریخ مقرر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن دفتر سوات میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی۔ وائس چیئرپرسن حمیرا شوکت اور دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے
