چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، نشئی کی گھر میں پنکھے سے جھول کر خودکشی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نشہ کے عادی نوجوان نے گھر میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے شاہدرہ میں چوبیس سالہ نوجوان عابدالرحمان ولد طالع مند کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی تھا۔ گزشتہ آدھی رات کو گھر آنے کے بعد کمرے میں ہی خودکشی کرلی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

Related posts

سوات میں بھی عالمی یومِ مادری زبان منایا گیا

Ba Khabar Swat

سوات، مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق، سات زخمی

Ba Khabar Swat

پختون تحفظ موومنٹ 29 اپریل کو کبل گراؤنڈ میں قوت کا مظاہرہ کرے گی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment