چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، خوش دامن کو قتل اور بیوی و بھابی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں خوش دامن کو قتل اور بیوی، بھابی کو زخمی کرنے والے ملزم کو باپ اور بھائی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ آلہئ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز نواحی علاقے شریف آباد میں ملزم عدنان نے اپنے والد رحیم اللہ اور بھائی عمران کے ایماپر فائرنگ کی تھی جس سے اس کی خوش دامن موقع پر جاں بحق، ملزم کی بیوی مسماۃ صائمہ اور اس کی بھابھی مسماۃ سبحانیہ زخمی ہوگئی تھیں۔ملزم عدنان اور مجروحہ صائمہ کے مابین ایک سال قبل شادی اور تین ماہ قبل علاحدگی ہوگئی تھی۔ مینگورہ پولیس نے ملزم عدنان اور اس کے باپ رحیم اللہ کوگرفتا رکرلیا ہے۔ ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان سے آلہئ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Related posts

ڈی پی اُو سوات کا تھانہ ملم جبہ اور پولیس پوسٹ تلیگرام کا وزٹ

Ba Khabar Swat

انتظامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں دس سی این جی سٹیشن سیل، تین جرمانہ

Ba Khabar Swat

مینگورہ، موٹر کار و موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment