(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ دیولئی، شگئی میں بد بخت شخص جس نے فائرنگ کرکے ماں، دو بھائیوں اور بھاوج کو قتل کیا تھا، جسے جیل منتقل کردیا گیا۔ شاہ ڈھیرئی پولیس نے آلہئ قتل سمیت ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا۔ ملزم کو بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے ریمانڈ کے لئے درخواست نہیں دی، جس کی وجہ سے عدالت کے جج نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل پر علاقہ میں دوسرے روز بھی سوگ کا عالم رہا۔
previous post
