چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کوکارئی، ضلعی انتظامیہ کا علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ کوکارئی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بیشتر صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم خپل کلی وال کارواں کے ممبران نے علاقے کے اہم اور بنیادی مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کئے جن میں پینے کے صاف پانی کی نایابی،گلی کوچوں کا کوڑا کرکٹ اور سیوریج کے مسائل، ماحول کی ابتری، تعلیمی اداروں کی زبوں حالی، فرسودہ زراعت اور زہریلی ادویہ، ناقص خوردنی اشیا خصوصاً بچوں کے لئے مضر صحت پاپڑ چپس نمکو وغیرہ کی کھلے عام فروخت اور بجلی کے ناروا بلوں کے بارے میں شکایت کی جس پر بحث کے بعد افسران نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

سوات، مزید6افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 3082 ہوگئی

Ba Khabar Swat

ملم جبہ، دو روزہ قومی اسکی چیمپئین شپ اختتام پذیر

Ba Khabar Swat

ڈی سی سوات کا عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment