چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، برفانی تودہ بھی گرگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں حالیہ بارشوں اور برف باری نے برفانی تودے گرانے کے ساتھ بڑی تباہی پھیلا دی۔ منگل کو تیسرے روز بھی شدید بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ تحصیل بحرین کے علاقہ لائیکوٹ کے مقام پر بڑا برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بحرین کے علاقہ اریانی کو باقی ملک سے ملانے والا واحد رابطہ پل کا ایک حصہ گرنے سے آمد ورفت معطل ہوگئی جس کی وجہ سے دو سو سے زائد گھرانے گاؤں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ کالام اور مٹلتان کے درمیان برفانی تودہ گرنے سے مین شاہراہ بھی بند ہوگئی۔ سوات کے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے کناروں میں رہنے والی آبادی متاثر ہوئی۔ آخری اطلاعات تک اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے مطابق بھاری مشینری سے کالام شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ گاؤں آریانی اور مٹلتان روڈ کھولنے کے لئے کام جاری ہے۔

Related posts

Free Books of Govt. School Found in Scrap

Ba Khabar Swat

دکاندار چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت سے باز رہیں، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ

Ba Khabar Swat

صحافی موسیٰ خانخیل کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment