(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ائیر پورٹ پر 17سال بعد پروازوں کی بحالی ایک دفعہ پھر خواب بن کر رہ گئی۔ 26 مارچ کو کراچی سے براستہ لاہور، اسلام آباد انے والی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔ اس سے پہلے سول ایوی ایشن نے پریس ریلیز جاری کی تھی کہ سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 26 مارچ کو سیدو شریف ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی جس کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا نے خاص کو ریج دی تھی۔ اس پرواز کے لئے ٹکٹ خریدنے والوں کو پی آئی اے کی جانب سے پیر اور منگل کی درمیانی شب موبائل پر پیغام بھیجا گیا کہ فلائٹ منسوخ ہوگئی ہے۔ آپ کسی قریبی پی آئی کے سیل آفس یا 111-786-786 پر رابطہ کریں۔
previous post
