چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

”سستا بازار“ عوام دوست اوراحسن قدم ہے، ڈاکٹر امجد علی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ”سستا بازار“ حکمت عملی صوبائی حکومت کا عوام دوست اوراحسن قدم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں بھی مختلف جگہوں پر عوام کی سہولت و آسانی کی خاطر رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہیں۔ان میں اشیائے خورو نوش وافر مقدار میں سستے داموں دستیاب ہیں۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے کبل سستا بازار میں مختلف سٹالوں کا دورہ کیااور سستا بازار میں عوام سے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار،صفائی ستھرائی اور سہولیات کے حوالے سے رائے معلوم کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Related posts

موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات بورڈ،میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 28 جون کو ہوگا

Ba Khabar Swat

سوات، قمبر میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، پراپرٹی ڈیلر قتل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment