(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے گالوچ کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بابو کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ بانڈئی میں موٹر سائیکل گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
previous post
