(باخبرسوات ڈاٹ کام) مدین میں لاک ڈاؤن کے دوران سٹورکا افتتاح کرنے والے کو تاجروں کے احتجاج اور ایک دوسرے پر حملوں کے بعدپولیس نے سٹورکے مالک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم لاک ڈاؤن کے روز مدین بازار میں سٹور کا افتتاح ایک ایم پی اے سے کرارہا تھا کہ اس دوران تاجروں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہاں غریب اور مالداروں کے لئے الگ الگ قانون ہے۔ اس دوران سٹور مالک اور تاجروں نے ایک دوسرے پر حملے کئے۔ تھانہ مدین میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران ملزم ساجد شاہ ساکن شاہ گرام نے کثیر تعداد میں لوگوں کو جمع کیا تھا اور سٹور کا افتتاح کررہا تھا کہ ایس او پیز کے خلاف ورزی پر اس کو گرفتار کیا گیا۔
