چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شنگردار، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کسی اور کی بیوی نکلی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کسی اور کی بیوی نکلی۔ جمعہ کو شینگردار کے مقام پر دو موٹر کاروں میں تصادم ہوا تھا جس میں ایک موٹر کار کی فرنٹ سیٹ پر موجود خاتون جاں بحق اور ڈرائیور سیٹ پر موجود نوجوان معمولی زخمی ہوا تھا۔ ہسپتال میں پولیس نے خاتون کے ساتھ موجود مرد کی مدعیت میں رپورٹ درج کی جس میں 25 سالہ مدعی(ف ر) ساکن مینگورہ نے پولیس کو بتایا کہ رشتہ داروں میں فوتگی ہوئی تھی۔ میں اور میری اہلیہ وہاں جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے جب نوجوان کے گھر فون کرکے ان کو اطلاع دی کہ ان کی بہو کا حادثہ میں انتقال ہوا ہے، تو وہاں سے پولیس کو اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے نے تو شادی ہی نہیں کی، تو بہو کہاں سے آئی؟ یوں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا اور38سالہ خاتون مسماۃ(ن)ساکن مینگور کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے بیٹے اور بھائی کے حوالہ کردی۔

Related posts

طاقتور ٹمبر مافیا نے کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود کا تبادلہ کردیا

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

بالاسور، شدت پسندوں نے مغوی کو رہا کردیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment