چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

فوڈ اتھارٹی سوات، گندے انڈوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیاگیا، ہزاروں انڈے تلف

(باخبرسوات ڈاٹ کام) فوڈ اتھارٹی سوات نے گندے انڈوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ کر ہزاروں کی تعداد میں انڈے تلف کردئیے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کے ڈائریکٹر اسد قاسم کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیمز نے تحصیل بریکوٹ اور تحصیل بابوزئی میں کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران گندے انڈوں کے بڑے پیمانے پر استعمال اور مضر صحت خوراکی اشیا بنانے پر کئی جگہوں کو سیل جبکہ ملکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ علاوہ ازیں عید کے حوالے سے خوراکی اشیاء بالخصوص بیکریوں کا روزانہ معائنہ عید تک مسلسل جاری رہے گا۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات آفس کے ساتھ 0946721071 پر رابطہ کریں۔

Related posts

mingora news

Ba Khabar Swat

برتھانہ، بھائی نے بہن کے دیور کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کردیا

Ba Khabar Swat

دریائے سوات بپھر گیا، اُتروڑ گبرال روڈ کا ایک حصہ زیرِ آب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment