(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس پھیلنے میں تیزی بدستور جاری ہے۔ سیدو شریف ہسپتال میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ محکمہئ صحت اور ہسپتال کے ترجمانوں کے مطابق سوات میں کورونا سے معلوم جاں بحق افرادکی تعداد278 ہوگئی۔ مزید13کورونا کے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جس کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7523ہوگئی۔ روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ افراد کی شرح بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی۔ ہسپتال سے مزید 7 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد6740 ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد528ہے۔ 708 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
