چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 15 افراد زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 15 افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیلِ مٹہ کے علاقے شکر درہ میں سوزوکی پک اَپ اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سرنزیب، محمد لائق، امین، حیدر اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تحصیل مٹہ ہی کے علاقے بیدرہ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ مینگورہ کے علاقے تختہ بند کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تحصیلِ کبل کے علاقے چینو بابا میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کوزہ بانڈئی میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تحصیل بحرین کے علاقے ساتال میں تین موٹر کارآپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اُوز کا تبادلہ کردیا گیا

Ba Khabar Swat

سوات، چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری،موسم ٹھنڈا ہوگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment