(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران خواتین سمیت 7افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے ڈٹپانئی میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں طالع مند ولد شیرین،طفیل ولد رحمت علی ساکنان ڈیٹ پانئی،مسماۃ(س) زوجہ بخت علی سکنہ ڈیران پٹے،باچاقوی ولدعظیم خان اورمسماۃ(س) زوجہ عثمان ساکنان روڑینگارزخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ کے مقام پر سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو اجس کے نتیجے میں دو افرادزخمی ہوئے ہیں جنہیں کبل کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
