(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں موبائل مارکیٹ میں آتش زدگی سے دو دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ڈی ایس پی مٹہ حبیب اللہ خان کے مطابق باچاخان مارکیٹ میں آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی جس کے نتیجے میں عمران اور بختی رحمان کی دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے تعاون سے طویل جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ متاثرہ دکان داروں کے مطابق ان کا مجموعی طور پر بیس لاکھ روپے سے زائدکا نقصان ہواہے۔
