(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پرمشتمل بنچ نے سوات پریس کلب میں اخباری مالکان اور سیاسی افراد کی ممبر شپ پر حیرانی کا اظہار کیا۔ پریس کلب رٹ میں پریس کلب کے15 ممبران سمیت39 صحافیوں کی جانب سے مقدمہ میں دائر درخواست میں ان کے وکیل بیر سٹراسد الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ سوات پریس کلب پر مخصوص گروپ قابض ہے، جس میں اخباری مالکان، سیاسی لوگ اور صحافت سے تعلق نہ رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ دلائل کے بعد بنچ کے ججوں نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔ مخالف فریق کو دو ہفتوں میں عدالت میں حاضر ہوکر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
previous post
