(باخبر سوات ڈاٹ کام) امانکوٹ مینگورہ میں پیسکو کے مین 132 کے وی گرڈ سٹیشن میں خوف ناک آتش زدگی کے بعدسوات کے بیشتر علاقوں کی بجلی تا حال بحال نہ ہوسکی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی نہ ہوسکی۔ جمعرات کی صبح گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے کے بعد سویچ روم کے تمام پینل اور کیبل جل گئے تھے جس کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشترعلاقوں کی بجلی بند ہوگئی تھی۔ بجلی بندش کی وجہ سے دکان داروں کا کہنا ہے کہ فریزر میں موجود تمام آئس کریم اور منجمد سامان خراب ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں تاریخی گرمی کی وجہ سے جنریٹروں کی دکانوں اور میکینک کی دکانوں پر شدید رش ہے۔ برف کے سٹالوں پر خریداروں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ سوات کے کارخانوں کا برف کم پڑنے سے دیگر اضلاع سے برف منگوائی گئی۔ پیسکو حکام کے مطابق گرڈ میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 25 میں سے 10 فیڈروں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ باقی پر کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان گرڈ کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے گرڈ سٹیشن میں کام کرتے وقت زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کے لئے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
next post
