(باخبر سوات ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے خوشحال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ سائنس اینڈ آرٹ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ و طالبات نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ طلبہ نے صاف ماحول رکھنے والے رہائشی ٹاؤن، گوبر سے گیس اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے والے سٹالوں کے ساتھ زراعت اور دیگر سٹال بھی لگائے تھے۔ سکول کی ڈائریکٹر ہما شاکر نے اس موقع پر بتایا کہ ہمارے بچے ڈھیر ساری صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ وہ سالانہ اس نمائش میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
previous post
