چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

موڈرنا ویکسین پہنچتے ہی ودودیہ ہال سیدو شریف میں عوام امڈ آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خلیجی ممالک میں کورونا کے منظور شدہ ویکسین”موڈرنا“ کے سوات پہنچتے ہی ہزاروں کی تعداد میں اوورسیز ویکسین لگانے کے لئے ویکسی نیشن سنٹر واقع ودودیہ ہال سیدو شریف امڈ آئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرکے روڈ کھول دی۔ منظور شدہ ویکسین کی سوات آمد کا سن کرملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے اوورسیز پاکستانی ودودیہ ہال پہنچے۔ وہاں زیادہ رش اور بد نظمی کی وجہ سے انہوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ یوں روڈ کھولنے کے لئے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد مظاہرین واپس ہال میں گئے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ”موڈرنا“ ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ سوات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دو سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ویکسین لگانے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں، تاکہ سب کو اپنے نمبر پر ویکسین لگائی جاسکے۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

Ba Khabar Swat

Culture Department and Swat Youth Front Work for Cultural Activities, Says Anwar Aatir

Ba Khabar Swat

سوات، ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے دوسرے روز بھی صفائی کا کام جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment