(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو شیدا محمد نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے دوسرے روز بھی صفائی اور ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں بارش کے دوسرے روز بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکاروں اور آپریشنل سٹاف کو متحرک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں 27 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے علاوہ 6 عدد ایکسکویٹر، 9 ڈائینہ اور 2 شیول کے ذریعے متاثرہ جگہوں سے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔ نکاسیِ آب اور لنک رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جا رہا ہے، جن میں سیدوشریف، فیض آباد، مینگورہ کے ساتھ ساتھ قمبراور بلوگرام میں بھی ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سیکڑوں اہلکار بھاری مشینری کے ذریعے صفائی کے کام میں مصروف ہے۔
