(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے کے قریب علاقہ انار باغ میں پک اَپ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں سوار احمد جان موقع پر جاں بحق اور ڈرائیور مثل خان شدید زخمی ہوگیا، جن کو تشوویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
