(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شیدا محمد کی زیرِ صدارت ڈبلیو ایس ایس سی آفس سیدوشریف میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے صفائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس سی آصف سلیم، منیجر آپریشن سولیڈ ویسٹ میاں شاہد علی اور متعلقہ سپروائزروں نے شرکت کی۔ ا جلاس میں چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ آپریشنل سٹاف نے صفائی عملہ کے ساتھ مل کر زبردست کام کیا ہے۔ شہریوں کو بروقت اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ بہترین انداز میں نکاسیِ آب کی صفائی ستھرائی سمیت ملبہ ہٹانے کاکام کررہے ہیں۔ اجلاس میں آپریشنل منیجر میاں شاہد علی نے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد کو تفصیلی بریفنگ دی اور بارشوں سے متاثرہ جگہوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
previous post
