چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، چوہوں کی بہتات، واسا اہلکاروں کو اوور ٹائم دے دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں چوہوں کی بہتات سے اہلِ علاقہ پریشان ہوگئے۔چوہوں نے اب تک لوگوں کو بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرِ شام ہزاروں کی تعداد میں چوہے شہرپر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔ خوراکی اشیا کی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ شاہدرہ میں سبزی منڈی کے قریب رہنے والے سابق ایم پی اے محمد امین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سبزی منڈی کے قریب چوہوں کے وزن میں اضافہ ہوا ہے۔ اب وہ لوگوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں اور خاص کر بچوں نے شام کے بعد گھروں سے نکلنا بند کردیاہے۔ اس سلسلے میں ”واسا“مینگورہ کے منیجر آپریشنل میاں شاہد علی نے رابطہ پر بتایا کہ چوہوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہلکاروں کا اوور ٹائم لگادیا گیا ہے۔ اہلکار اب دفتری اوقاتِ کار کے علاوہ بھی کام کرکے چوہا مار ادویہ مختلف علاقوں میں ڈالیں گے۔

Related posts

سول سوسائٹی غیر معیاری چپس ،پاپڑ کے خلاف میدان میں کود پڑی

Ba Khabar Swat

سوات،انتخابی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا

Ba Khabar Swat

سوات،تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں اتنی بڑی تعداد میں سیاح آئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment