چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ،پلاسٹک سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع پلاسٹک کے ہاٹ پاٹ، واٹر کولر اور دیگر سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایشین پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے فیکٹری کے بالائی حصہ اور گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے مطابق آپریشن میں 5 فائر وہیکل اور35 فائر فائٹرو نے حصہ لیا اور آگ بجھائی۔ فیکٹری کے سی ای اُو اور سوات چمبر آف کامرس کے سابق صدر محبوب ہارون نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ آگ سے کروڑوں روپے کا تیار مال، خام مال، مشینری اور عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اعدد و شمار کے مطابق کم از کم ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related posts

دریائے سوات میں پانی کا اخراج تیز، بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

Ba Khabar Swat

17سالہ غیر شادی شدہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل سوات کا اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment