چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج امتحانی ہال سے محروم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سب سے بڑے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں امتحانی ہال نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طالبات کالج کے کلاس روموں میں امتحان دینے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے امتحانی عملہ کو مکمل شفاف امتحان لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کالج میں اس وقت بی ایس کے 8 مضامین کے علاوہ ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات جاری ہیں، جس میں طالبات کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے۔ کالج میں ہال نہ ہونے کی وجہ سے طالبات سخت گرمی میں کالج کے کلاس روموں میں امتحان دینے پر مجبور ہیں۔اس سلسلے میں جب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس آرا سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ گرلز کالج سیدوشریف ملاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا کالج ہے، جہاں ہزاروں طالبات ایف اے، ایف اے سی اور بی ایس میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کررہی ہیں۔ کالج میں بہترین استانیاں قوم کی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہی ہیں، مگر کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں اور امتحانات کے لئے بڑے ہال کی کمی شدت سے محسو س کی جار ہی ہے۔ ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے طالبات امتحانات کے دنوں میں کمروں میں امتحان دیتی ہیں جس سے نہ باقی طالبات کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے۔

Related posts

سنگدل بیٹے کے ہاتھوں 85 سالہ والد قتل

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کا سوات میں عدالتی بائیکاٹ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment