چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مدین کس قندیل، شادی کے جھانسے میں آکر لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ مدین کے حدود میں واقع علاقہ کس قندیل میں 15 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانہ میں بچی مسماۃ (ح) کے بھائی جان زادہ نے بہن کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ کالاکوٹ پولیس کے ایس ایچ او طارق خان کے مطابق رات کو بازار کے چوکیدار نے ایک لڑکی کو دیکھا جس کی اطلاع اس نے پولیس کو دی۔ کالاکوٹ پولیس نے مدین پولیس سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے اپنی رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ حق نواز ولد سرفراز سکنہ کارا، نوخارا، سخرہ مجھے شادی کا جھانسہ دے کر موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں لے گیا۔ وہ اپنے گھر کے ساتھ ایک خالی مکان میں مجھے لے گیا۔ وہاں مجھے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق بعد میں حق نواز کا بھائی آیا اور حق نواز کو مارا پیٹا۔ اس کے بعد حق نواز کے بھائی نے مجھے کالاکوٹ بازار میں چھوڑ دیا۔ مدین پولیس نے لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

محرم الحرام اور سرکاری چھٹیاں، ملک بھر سے سیاحوں کا سیلاب سوات اُمڈ آیا

Ba Khabar Swat

سوات، چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment