چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

احتجاج کی آڑ میں غیر اخلاقی حرکات ناقابلِ برداشت ہیں، ملک اختر خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ذکوٰۃ کمیٹی چیئرمین ضلع سوات ملک اختر خان نے مٹہ میں احتجاج کے دوران غیر اخلاقی حرکات اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور سیاسی کارکنان سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے۔ لیکن احتجاج کی آڑ میں غیر اخلاقی حرکات اور ناشائستہ زبان استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور نا قابل برداشت ہے۔کل ہمارے پارٹی کے کارکنان بھی ایسی زبان میں جواب دے سکتے، جس زبان میں کل سیاسی مخالفین نے اخلاقیات کی حد پار کی۔وزیر اعلیٰ محمود خان پورے صوبہ کا وزیر اعلیٰ ہے۔ انہوں نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں جس طرح ریکاڈ ترقیاتی کام سرانجام دیئے ہیں، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلیٰ نے تحصیل مٹہ کی بجلی کے مستقل حل کے لیے 132کے وی گریڈ اسٹیشن کی منظوری دی ہے، جس کے لیے 72کروڑ روپے کے چیک بھی محکمہئ واپڈا کو ارسال ہوچکے ہیں۔ بہت جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوجائے گا، جس سے تحصیل مٹہ مستقل طور پر بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کر ے گی۔

Related posts

سوات، نڑی وال ادبی تڑون کی تقریبِ حلف برداری

Ba Khabar Swat

سوات، تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا

Ba Khabar Swat

سوات بورڈ،میٹرک امتحان بارے امتحانی عملہ کے لئے قرعہ اندازی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment