(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہئ نباتات کے پانچ ایم فل سکالروں نے اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ گذشتہ روز ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے ایم فل سکالروں سائرہ ملک، عنایت اللہ، معاذ خان، عجب خان اور عرفان الحق نے اپنے تحقیقی مقالے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر، ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر احمد علی اور ڈاکٹر زاہداللہ کی سپروِژن میں پورے کیے جب کہ یونیورسٹی آف پشاورکے پروفیسر ڈاکٹر غلام دستگیر، یونیورسٹی آف ہزارہ کے ڈاکٹر نیاز علی اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈاکٹر خالد احمد بیرونی ممتحن تھے۔
previous post
