چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مردان کے چار افراد کی گرفتاری بارے پولیس کی جانب سے بیان جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قندیل مدین میں سیاحوں کو لوٹنے اور مردان کے چار افراد کی گرفتاری کے بارے میں پولیس کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز قندیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے ٹورسٹ کوسٹر کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔مدعیان نے پویس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ قندیل کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے اُن کے کوسٹر کے سامنے آکرروکنے کا اشارہ کیا، جب وہ رُک گئے، تو انہوں نے اُن سے نقد رقم موبائل فونز اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔ مدعیان نے پولیس کو نامعلوم افراد کے حلیے بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اُنہوں نے آرمی کیپ پہنے ہوئے تھے۔ مدعیان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج درجسٹرڈ کیا گیا۔ پولیس نے کالاکوٹ کے مقام پرچند مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے آرمی کیپ پہنے ہوئے تھے، مدعیان کے بیان کردہ حلیے سے مشابہت رکھتے تھے۔ ان کو مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر لیا گیا۔ ملزمان کو تفتیش کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، تاکہ قانون کے مطابق شناخت کرائی جائے جس کو جج صاحب موصوف نے جیل منتقل کرکے شناخت کیا جائے گا۔ جہاں تک ملزمان پر تشدد کا تذکرہ ہے، تو ملزمان کی عدالت کے حکم پر باقاعدہ میڈیکل کیا گیا ہے۔ اگر تشدد پایا گیا، تو ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتار شدہ ملزمان کو اگر جرم میں ملوث نہ پایا جائے گا، تو قانون کے مطابق رہا کیا جائے گا۔

Related posts

چودہ سالہ ریحان گھر سے لاپتا

Ba Khabar Swat

بلوگرام،نمازِ جمعہ کے بعد فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

Ba Khabar Swat

مینگورہ، سکول بند اور کتابوں کی دکانیں کھل گئیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment