چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سانحہ کراچی کے خلاف خوازہ خیلہ سول سوسائٹی کامظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کراچی میں مقیم خوازہ خیلہ کے رہائشی خاندان کے 14 افراد کے بم دھماکے میں مارے جانے کے خلاف خوازہ خیلہ میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت سندھ سے فوری طور پر سفاک ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر تاجربرادری اور متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے خوازہ خیلہ بازار میں ریلی نکالی اورنعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خوازہ خیلہ بازارکے راحت علی، ساجد خان، سیراج خان، نوید اقبال، محبوب الرحمان، نذیر احمد، خان اکبر اوردیگر مقررین نے کہاکہ کراچی میں برسوں سے مقیم نہتے اورمعصوم خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا شرمناک فعل اور حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی سوات کی یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر ریلی

Ba Khabar Swat

مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، مزید چار افراد میں کرونا کی تصدیق، کل تعداد 54 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment