چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین، بہن کی جنسی زیادتی کی شکایت پر رپورٹ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیلِ بحرین کے علاقہ مدین میں ضلع ملاکنڈ سے آنے والی سیاح خاتون نے اکلوتے سگے بھائی پر جنسی زیاتی کاالزام لگا کر مقدمہ درج کردیا۔ 25 سالہ غیر شادی شدہ مسماۃ (س) دختر محمد انعام الٰہی (مرحوم) ساکن ناگوال، تھانہ ضلع ملاکنڈ نے پولیس اسٹیشن مدین میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے اکلوتے سگے بھائی جلال نے اس کو چودہ اگست کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر سیر وتفریح کے لئے کالام لے گیا۔وہاں ایک ہوٹل میں کمرہ لے کر ساری رات اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اگلے روز کالام سے براستہ بحرین آکر مدین کے ایک ہوٹل میں کمرہ لیا۔وہاں بھی ساری رات جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب اس بارے میں، مَیں نے اپنی شادی شدہ بہن اور بہنوئی کو بتایا، تو انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کا کہا جس پر میں نے رپورٹ درج کی۔ مدین پولیس کے مطابق انہوں نے میڈیکل رپورٹ کی بنا پر دفعہPPC377 کے تحت مدعیہ کے بھائی جلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ مدعیہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ قتل کے ایک مقدمہ میں 16 سال تک جیل میں تھا۔ اکثر اوقات اپنے موبائل پر فحش فلمیں دیکھتا تھا۔ اسی اثنا میں میری بہن نے مجھے کئی بار چھپ چھپ کے دیکھاتھا۔ بہن نے خود کہا تھا کہ مجھے باہر لے چلو۔ ہم ایک ساتھ رہیں گے اور تم خوش رہو گے۔یوں ایسا ہوتا رہا۔ جلال کے مطابق ان کی بہن مدعیہ کا کراچی کے ایک لڑکے اور بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس سے منع کرنے پر کئی ماہ بعد اس نے میرے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Related posts

سوات کے کھلاڑی کی اپنے خرچہ پر انٹرنیشنل ڈیف مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی

Ba Khabar Swat

سوات میں بھی بھارت کا یومِ آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

Ba Khabar Swat

برہ درشخیلہ میں کھلی کچہری، معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

Ba Khabar Swat

Leave a Comment