چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بیوی کو بدکاری پر مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع محلہ فارم میں شوہر کے ہاتھوں غلط کاموں پر مجبور کرنے والی اہلیہ خاوند کے خلاف پولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ ایس ایچ او محمد ایاز خان کے مطابق 25 سالہ مسماۃ (ن) ساکن باچا کلے بونیر حال محلہ فارم رحیم آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی پانچ ماہ قبل مسمی صفدر ساکن شانگلہ حال محلہ فارم رحیم آباد سے ہوئی۔ شادی کے چند دن بعد وہ غیر مردوں سے رقم لے کر گھر بلاتا تھا اور مجھے غیر شرعی کام پر مجبور کرتا تھا۔ حالیہ دنوں وہ مجھے غیر مردوں کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر بھجوا تا تھا۔ انکار پر مجھے مارتا تھا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس عمل سے تنگ آکر میں تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،جس کو آج ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related posts

سوات، مزید چار افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 3609 ہوگئی

Ba Khabar Swat

سوات کی 13 سالہ بچی راولپنڈی میں فروخت ہونے سے بچ نکلی

Ba Khabar Swat

سوات، سیاحوں کا داخلہ روکنی پولیس کے خصوصی دستے تعینات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment