(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں فارسٹ چیک پوسٹ پر فرنیچر والی گاڑی سے فارسٹ اہلکار کی مبینہ رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات نے کمیٹی بنا دی۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پک اَپ میں فرنیچر ہے جس کا ڈرائیور چیک پوسٹ پر اہلکار کو کچھ پیسے دیتا ہے۔ اس کے بعد فارسٹ اہلکار فرنیچر والی گاڑی کو جانے دیتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد وسیم نے فضاگٹ چیک پوسٹ پر تعینات فارسٹ گارڈ شوکت علی کو دو ماہ کے لئے انکوائری مکمل ہونے تک معطل کرکے ایس ڈی ایف او کی سربراہی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی اور کہا کہ ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
previous post
next post
