(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے سوات میں سوئی گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل کے لئے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 انچ لائن کی منظوری دے دی۔ محکمہئ سوئی گیس کے مطابق پائپ لائن مین گریڈ اسٹیشن بلوگرام سے حاجی بابا سیکنڈری سکول تک بچھائی جائے گی، جس کا ایک ہیڈ پوائنٹ حاجی بابا چوک اور دوسرا پیپلز چوک ہوگا۔ یہ پانچ مختلف پوائنٹس پر کنکٹ ہوگا۔ سہراب چوک، نشاط چوک، حاجی بابا سیکنڈری سکول، پیپلز چوک اور بنڑ میں ہیڈ پوائنٹس ہوں گے۔ محکمہئ سوئی گیس کے مطابق اس منصوبے سے بنگلہ دیش، پانڑ دنگرام، ملوک آباد، رنگ محلہ، حیات آباد، شاہدرہ، حاجی بابااور بنڑ میں لو پریشر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اضافی پائپ لائن سے گھریلو صارفین کے کم گیس پریشر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔
previous post
