(باخبر سوات ڈاٹ کام) دو سال قبل مدینہ منورہ میں ہونے والے حفظ اور تجوید کے مقابلے میں پوزیشن لینے والے سوات کے حافظِ قرآن محمد حسن کے اعزاز میں سوات کے نجی کالج ایس پی ایس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سب سے کم عمر انٹرنیشنل پوزیشن ہولڈر قاری کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد حسن کے والدین اور اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر محمد حسن نے تلاوتِ قرآنِ پاک کی اور ماحول کو اپنی خداداد صلاحیت سے سحر میں جکڑ لیا۔ کالج کی طرف سے محمد حسن کی حوصلہ افزائی کی خاطر نقد انعام کے ساتھ تحائف، ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی تحائف دیے گئے۔
previous post
