(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں 55 سالہ شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق محمد حسین ولد تاج محمد کی لاش تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں کھیتوں سے ملی۔ جس نے مبینہ طور پر گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق متوفی ذہنی مریض تھا۔ تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔
