چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

خوازہ خیلہ چمتلئی،ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں ٹی ایم اے کی جانب سے ڈمپنگ گراؤنڈ بنانے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر دھرنادیا اور ٹی ایم اے سے ڈمپنگ گراؤنڈ کے لئے کہیں اور اراضی کا انتخاب کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ آبادی کے قریب ڈمپنگ گراؤنڈ بنانا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ اس جگہ پر کوڑاکرکٹ اور علاقے بھر کی گندگی پھینکنے کی وجہ سے بدبو اور تعفن نے مکینوں کا جینا محال کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ڈمپنگ گراؤنڈ یہاں سے ختم نہ کیا گیا، تو وہ مین شاہراہ بندکرکے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Related posts

کراچی میں پختون نوجوان کا قتل المیہ ہے، واجد علی خان

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

صوبہ بھر میں پٹواریوں کی جاری ہڑتال سے محکمہ مال میں کام ٹھپ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment