(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں دریائے سوات میں کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش تیسرے روز بھی نہ مل سکی۔ اشتیاق المعروف جانی ساکن بحرین نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا خودکشی کی تھی۔ جانی کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو اور مقامی غوطہ خوروں نے تیسرے روز بھی کوشش کی لیکن ان کو لاش نہ مل سکی۔ لاش کی تلاش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
previous post
