چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ڈیزل گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سے دیگر علاقوں کی خاطر ڈیزل گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 237 روپے مقرر، ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 272 روپے، عام بس کا کرایہ 212 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 229 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 148 روپے، پیر بابا 106 روپے، الپوری 90 روپے، بشام 142 روپے، تیمر گرہ 120 روپے، سخاکوٹ 97 اور درگئی 92 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اندرونِ سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ چھے روپے، منگلاور 14 روپے، کبل 14 روپے، ناگوہا 30 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹہ 11 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے اسلام پور 15 روپے، ملم جبہ 58 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 134 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

Related posts

Saidu sharif,9 years old kid drowned while bathing in stream

Ba Khabar Swat

سوات، سردی میں بھی ڈینگی کے وار جاری، تعداد 581 ہوگئی

Ba Khabar Swat

سوات، پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر طلبہ کی پہاڑوں کی صفائی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment