چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جماعت اسلامی سوات، تحصیل امرا و قیمین کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی سوات تحصیل امرا و قیمین کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ضلعی امیر حمید الحق نے کی۔ تمام تحصیلوں کے امرا سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اسلامی نظام کے قیام سے ہی ملک و ملت خوشحالی کی طرف گامز ن ہوسکتی ہے۔ چوروں، لٹیروں نے ملک و عوام کو مہنگائی تلے روند دیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام میں بے سکونی چھائی ہوئی ہے۔ ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ ان چوروں لٹیروں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Related posts

سوات، سی این جی اسٹیشن کھلنے سے گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

Ba Khabar Swat

جیل انتظامیہ کے عوامی راستہ ہڑپنے کے خلاف اہل سیدو شریف میدان میں کود پڑے

Ba Khabar Swat

سوات، چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری،موسم ٹھنڈا ہوگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment