چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ چھڑی بحرین کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔کبل کے علاقہ دیولئی بازار میں 15 سالہ موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے 30 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ مٹہ کے علاقہ کوز بکوڑ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے سات سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ کالاکوٹ کے علاقہ دارمئی میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے دس سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ غالیگے میں پک اَپ اور موٹر کار کے درمیان تصادم میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Related posts

ڈی سی سوات کی صدارت میں آٹے کے بحران کے حوالے سے اجلاس

Ba Khabar Swat

سوات سورہ کیس کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

Ba Khabar Swat

شین، پک اَپ کھائی میں گرگئی، خاتون جاں بحق، 5افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment