چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، فائرنگ کے مختلف واقعات و حادثات،ایک بچہ جاں بحق،16 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں فائرنگ کے مختلف واقعات اور ٹریفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور16 افراد زخمی ہوگئے۔ رانزڑہ پل مدین کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے چار سالہ بچہ ایان جاں بحق ہوگیا۔ مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ سے بخت زادہ، فضل محمد اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ مدین میں دو افراد کے درمیان تکرار پر ایک نے دوسرے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ سخا چینہ امانکوٹ میں ایک نوجوان نے دوسرے کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے میں دونوں فریقین سے دو، دو افراد زخمی ہوگئے۔ روشن آباد چار باغ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ مٹہ کے علاقہ سین پوڑہ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔غالیگے میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فضاگٹ میں بھی موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور پولیس نے رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related posts

مٹہ فاضل بیگ گھڑئی، دیوار گرنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات کا نوجوان ملیشیا میں بیماری کی وجہ سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

بریکوٹ،فائرنگ میں فریقین سے ایک، ایک شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment