چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تعلیمی سال 2020/21ء کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا۔ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک ہےhttps://Ehsaas.hec.gov.pk۔ ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن طلبہ کی فیملی انکم 45,000 روپے ماہانہ سے کم ہے، وہ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

مینگورہ، موٹرسائیکل سوارون ویلنگ میں حادثہ کا شکار،ایک جاں بحق، چار زخمی

Ba Khabar Swat

فیروز شاہ ایڈوکیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment