چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

انٹر ڈسٹرکٹ ہائیراور ہائی سکولز سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ ہائیراور ہائی سکولز سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغاز آج مینگورہ میں ہورہا ہے۔ سپورٹس فیسٹول 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ فیسٹول میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر اور باجوڑ اضلاع سے 6 جماعت سے 12 جماعت تک کے 336 بچے فیسٹول کے آٹھ گیمز، 13 اتھلیٹکس اور 10 مختلف ادبی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ فیسٹول میں فٹ بال، باسکٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، والی بال، رسہ کشی اور ہاکی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ اتھلیٹکس شیڈول میں ریس، گولہ پھینکنے، لمبی چھلانگ، ڈاک ریلے، تھالی پھینکنا، نیزا پھینکنا، سہ جست جمپ اور اونچی چھلانگ کے مقابلے شامل ہیں۔

Related posts

اہلِ کانجو ٹاؤن شپ کا گیس کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد نواح میں زلزلہ کے جھٹکے،شدت 4.0 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

ایم ایم اے سوات کا باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز 

Ba Khabar Swat

Leave a Comment