(باخبر سوات ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں اور احتیاطی تدابیر کو مزید منظم انداز میں ڈھالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ہوم و ٹرائبل افئیر کے احکامات کی روشنی میں ویکسی نیشن مکمل کرنے والے افراد کے لئے مختلف پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اس سلسلے میں نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کی روشنی میں کمرشل امور جن میں بازار، مارکیٹیں وغیرہ شامل ہیں، رات دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی۔ ہفتہ وار چھٹی پر پابندی ہٹادی گئی ہے۔ اسی طرح آوٹ ڈور عام اور شادی تقریباًت میں 500 افراد اور اِن ڈور تقریبات میں 300 تک افراد شریک ہوسکیں گے۔ اسی طرح اِن ڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹ ڈائننگ رات بارہ بجے تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ ہوسکے گی۔ تمام پرائیویٹ اور پبلک دفاتر 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ میں گنجائش کے 80 فیصد تک مسافر سفر کرسکیں گے۔ مزارات بھی 100 فیصد زائرین کے ساتھ کھلے ہوں گے۔ اس طرح سنیما اور کھیلوں اور جیم وغیرہ بھی مکمل سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ پارک، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پول 50فیصد افراد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
next post
