چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دریا سے ریت نکالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت نکالنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی، ایف آئی آر درج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کارروائی رات گئے بائی پاس روڈ سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس نے کی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے دریائے سوات میں آبی حیات کو غیر قانونی مائیننگ سے لاحق سنگین خطرات، غیر قانونی مائیننگ سے حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے پیشِ نظر ضلع بھر میں دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائننگ اور کھدائی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related posts

ذیشان اصغر کو ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا

Ba Khabar Swat

مسلم لائر ز فورم سوات کا ”آزادی مارچ“ میں بھرپورشرکت کرنے کاا علان

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment